مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں امن و اماں برقرار کرنے اور دہشت گردوں کے ذلت آمیز خروج کے بعد شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نےاپنے بیان میں شامی فوج کے افسروں اور اتحادیوں کی شجاعت ، بہادری اور دلیری کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر دارالحکومت دمشق میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے دمشق کی آزادی تازہ ترین بہت بڑی کامیابی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں امن و اماں برقرار کرنے اور دہشت گردوں کے ذلت آمیز خروج کے بعد شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1880917
آپ کا تبصرہ